ڈونالڈ ٹرمپ کے ترجمان نے آج کہا کہ امریکہ میں ہوئے صدارتی انتخابات میں
روس کی جانب سے ہیکنگ کا اب تک کوئی واضح ثبوت نہیں ملا ہے اور انٹیلی جنس
کی حتمی رپورٹ ملنے سے قبل کسی نتیجے پر پہنچنا غیر ذمہ دارانہ
عمل ہوگا۔ڈونالڈ ٹرمپ کے ترجمان سین اسپيسر نے فاکس نیوز سے کہا، "اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ انہوں نے انتخابات کو متاثر کیا ہے۔مسٹر ٹرمپ 20 جنوری سے وائٹ ہاؤس میں کام کاج شروع کرنے کے بعد انٹیلی جنس رپورٹ کو دیکھیں گے۔